ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کا انتہائی سخت انسداد گؤ کشی قانون کا مسودہ تیار-وزیر مویشی پالن پربھو چوان نے کہا؛ رواں اسمبلی اجلاس میں پیش ہو گا مسودہ

کرناٹک کا انتہائی سخت انسداد گؤ کشی قانون کا مسودہ تیار-وزیر مویشی پالن پربھو چوان نے کہا؛ رواں اسمبلی اجلاس میں پیش ہو گا مسودہ

Mon, 07 Dec 2020 11:50:25    S.O. News Service

بنگلورو،7؍دسمبر(ایس او  نیوز)کرناٹک میں ایک بار پھر انسداد گؤ کشی قانون لانے پر بضد بی جے پی حکومت نے اشارہ دیا ہے کہ پیر کے روز اسمبلی میں جو قانون پیش ہونے جا رہا ہے وہ انتہائی سخت ہو گا-

ریاستی وزیر برائے مویشی پالن پربھو چوان نے ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش اور گجرات ریاستوں میں رائج انسداد گؤ کشی قانون کا انہوں نے دونوں ریاستوں کا دورہ کر کے جائزہ  لینے کے بعد حکومت نے یہ طے کیا ہے کہ ریاست میں یہ قانون سخت بنایا جائے- اس طرح کے قانون کے نفاذ سے اترپردیش اور گجرات حکومتوں کو جس طرح کے چیلنجوں کا سامنا ہے انہوں نے دونوں ریاستوں میں ان پربھی تبادلہ خیال کیا ہے اس لئے کرناٹک میں جو قانون بنے گا اس میں ایسا کوئی چیلنج نہ رہے یہ یقینی بنانے کیلئے آنے والے دنوں میں ان نکات کو قانون کا حصہ بنایا جائے گا-

انہوں نے کہا کہ پیر سے شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس میں حکومت کی طرف سے سخت ترین انسداد گؤ کشی قانون پیش کرنے کی پوری تیاری کی جا چکی ہے- انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے انتخابی منشور میں جیسا وعدہ کیا تھا کہ کرناٹک میں گؤ کشی پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی اس کو حکومت کی طرف سے عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے - پربھو چوان نے کہا کہ 2010میں ریاست کی بی جے پی حکومت نے یہ قانون پیش کیا تھا اس قانو ن میں جو دفعات شامل تھیں اسمبلی میں اب ہونے والے بل میں اس سے اور زیادہ سخت دفعات کو شامل کیا گیا ہے- 2010میں اس قانون کو منظور کردیا گیا تھا لیکن اس کے بعد صدر ہند کی طرف سے چند ترمیمات کی تجویز کے ساتھ یہ قانون حکومت کو لوٹا دیا گیا اس کے بعد کانگریس حکومت نے یہ قانون واپس لے لیا اور سابقہ 1964کے قانون کو ہی بحال کردیا- اب ایک بار پھر بی جے پی حکومت اس قانو ن کو اسمبلی میں پیش کرنے جا رہی ہے-


Share: